علامہ محمد شکیل ثانی کا دورہ جاپان

تحریک منہاج القرآن کے ناظم دعوت علامہ محمد شکیل ثانی نے گزشتہ دنوں جاپان کا دورہ کیا۔ ان کا یہ دورہ 3 ماہ پر مشتمل تھا۔ جس میں انہیں تنظیمی سطح پر بھرپور کامیابی حاصل ہوئی۔ دورہ جاپان میں انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تاحیات رفاقت کے اجراء سے ریکارڈ 13 لاکھ روپے جمع کیے۔

انہوں نے ابارا جاپان کی جامع مسجد المصطفی سے ملحقہ 2 کنال جگہ حاصل کرنے کے لیے رفقاء اور کارکنان کی امدادی مہم سے 21 کروڑ روپےکی خطیر رقم عطیات کی شکل میں جمع کی۔ اس رقم سے مسجد سے ملحقہ جگہ خرید کر رجسٹری مرکز کے نام بھجوا دی گئی۔ اس سلسلے میں ابارا کے مرکز جاپان میں صالح محمدافغانی چیئرمین 2 N.P.O، محمد سیلم خان صدر تحریک جاپان انعام الحق منہاج انٹیگریشن (منہاج مصالحتی کونسل) اور حافظ محمد یعقوب سیکرٹری جنرل جاپان کی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا جن کے ساتھ ان کی پوری ٹیم محمد حنیف مغل، شفقت بٹ اور دیگر عہدیدارن بھی شامل تھے۔

علامہ شکیل ثانی کا یہ دورہ جاپان اس حوالے سے اہم رہا کہ سونامی اور زلزلے ایک بہت بڑی آفت کے لیے بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے پلیٹ فارم سے امدادی مہم جاری کی گئی جس کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے چیئرمین محمد افغانی نے مرکزی کردار ادا کیا اور خطیر رقم جمع کی، جمع ہونے والی رقم جاپان حکومت کے نمائندے کے حوالے کی گئی۔

دورے کے دوران علامہ شکیل احمد ثانی نے جاپان بھر میں 15 روزہ دروس عرفان القرآن کا بھی اہتمام کیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور استفادہ کیا۔ دروس قرآن کے علاوہ دورے میں میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنسز بھی شامل تھیں، جس میں علامہ شکیل احمد ثانی نے خطابات کیے۔ گماکنق جاپان کی جامع مسجد کے خطیب امام حافظ محمد احمد نے تحریک کے پیغام کو بھرپور انداز میں لوگوں تک پہنچایا۔

گماکنق جاپان میں تحریک کے عظیم سپاہی محمد اصغر بھنڈر نے ٹوکوغ گماگنق کے علاوہ ناگویا میں بھی عظیم الشان کانفرنسز ہوئیں۔ جہاں 2 کروڑ کی لاگت سے عظیم الشان دوسرا بڑا سنٹر بھی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے خریدا۔

اس موقع پر علی عمران صدر اینیر کونسل، علامہ سید عثمان شاہ بخاری، علامہ عبدالمصطفی نعیم، اعجاز احمد صدر ناگوریا سدا، فدا حسن شاہ، محمد جاویدسجن، سعد وڑائچ، اسد مصطفی اور دیگر قائدین تحریک نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top