نیٹو حملہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر براہ راست حملہ ہے: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مہمند ایجنسی میں نیٹو کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت فوراً اس معاملے کو اقوام متحدہ کے فورم پر اٹھائے۔مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے خارجہ پالیسی کو بدلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بالائے طاق رکھ کر اس کی سالمیت پر حملہ آور ہے جو ناقابل برداشت عمل ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت خارجہ تعلقات برابری کی سطح پر استوار کرے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستانی عوام اس غیر ذمہ درانہ کارروائی پر سراپا احتجاج ہیں، حکومت عوامی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے عالمی اداروں اور مؤثر ممالک کو شدید احتجاج نوٹ کروائے تاکہ آئندہ ایسی کارروائیوں کی کسی کو جرات نہ ہوسکے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top