شہید ملت سکول میں تقریب تقسیم اسناد

نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام یکم دسمبر 2011ء بروز جمعرات شہید ملت ہائی سکول بیدیاں روڈ لڈھر میں آئیں دین سیکھیں کورس کے مکمل ہونے کے بعد تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مرکزی ناظم آئیں دین سیکھیں کورس محمد شریف کمالوی اور محمد رمضان ایوبی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت سجاد خالد نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد قدیر نے حاصل کی۔

استقبالہ کلمات ڈاکٹر محمد کامران خان پرنسپل شہید ملت ہائی سکول نے ادا کیے۔ بعدا زاں محمد رمضان ایوبی نے حلقات درود اورگوشہ درود کا مکمل تعارف کروایا اور درودوسلام پڑھنے کی فضلیت بھی بیان کی۔

مرکزی ناظم آئیں دین سیکھیں علامہ محمد شریف کمالوی نے قرآن مجید پڑھنے اس پر عمل کرنے اور اس تعلیم کی تبلیغ کرنے کی فضلیت بیان کرنے کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پیغام تحریک بیداری شعور کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔

پروگرام کے آخر میں شرکاء کورس کے درمیاں اسناد تقسیم کی گئیں اور پوزیشنز ہولڈرز کوخصوصی انعامات سے نوازاگیا۔

تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top