علامہ محمد شکیل ثانی نے منہاج القرآن سنٹر جاپان کا چارج سنبھال لیا

علامہ محمد شکیل ثانی( ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان) نے مورخہ 18 دسمبر 2011ء بروز اتوارکو اسلامک سنٹر جاپان کے سابقہ امام وخطیب اور صدر منہاج القرآن جاپان کے ہمراہ سنٹر میں پڑھنے والے بچوں کا ٹیسٹ لیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ طور پر سنٹر کا چارج سنبھال لیا۔

علامہ محمد شکیل ثانی ( ڈائریکٹر منہاج القرآن جاپان) نے بچوں کی تقریر، نعت اور ناظرہ کلاس کا چارج لیا اور جاپان میں بسنے والے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کے ایمان کو بچانے کاایک ہی طریقہ ہے کہ انہیں قرآن کی آفاقی تعلیمات سے جوڑ دیا جائے۔ محمد شکیل ثانی نے محمد سلیم خان کو الوداع کہنے کے بعد بچوں کے ساتھ تعارفی نشست کی۔ سنٹر کے بچوں نے علامہ محمد شکیل ثانی کو خوش آمدید کہا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ منہاج القرآن جاپان کے متحرک ساتھی محمد فیصل ملک نے بچوں کے لئے جوس پیش کئے۔

صالح محمد افغانی (صدر NPO جاپان)، محمد انعام الحق( صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان)، محمد فیصل ملک، محمد حنیف مغل، محمد طارق اور بچوں کے والدین نے محمد سلیم خان کی خدمات کی تعریف کی اور علامہ محمد شکیل ثانی کو سنٹر کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق علامہ محمد شکیل ثانی روزانہ بچوں کی کلاس لیا کریں گے جبکہ اتوار کو صبح 10 بجے سے 12:30 بجے تک خصوصی کلاس ہوا کرے گی۔ تمام والدین بچوں کو تلاوت، نعت، تقریر اور قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم کے لئے جامع مسجد المصطفی ابراکی کین بھجوائیں۔

رپورٹ: محمد انعام الحق

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top