نظام انتخاب کے خلاف بیداری شعور عوامی ریلی آج لیاقت باغ (راولپنڈی) میں ہوگی: جی ایم ملک

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نظام انتخاب کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے

موجودہ انتخابی نظام ملک و قوم کا سب سے بڑا دشمن ہے اس لئے عوام کو ریاست بچانے کیلئے نظام انتخاب کے خلاف بغاوت کرنا ہوگی۔ موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کے تحت ہو نے والے الیکشن ملک کو مسائل کی دلدل سے کبھی نہیں نکال سکتے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر پبلک ریلشنز جی ایم ملک نے مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں ہفتہ وار جائزہ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کے دوران کیا۔

جی ایم ملک نے کہا کہ تبدیلی نظام کیلئے ناصر باغ سے آغاز ہوچکا ہے۔ آج 18 دسمبرکو لیاقت باغ میں ہونے والی بیداری شعور ریلی راولپنڈی کی تاریخ میں سب سے بڑا عوامی اجتماع ہوگا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نظام انتخاب کی تبدیلی کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نظام سے غنڈہ گردی، برادری ازم، وننگ ھارسز اور کرپشن کو ختم کئے بغیر کبھی بھی ملک میں حقیقی تبدیلی نہ آسکے گی۔ عوام کو اس نظام کے خاتمے کے لئے جمہوری جدوجہد کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ لیاقت باغ میں ہونے والی عوامی ریلی کیلئے 25 انتظامیاں کمیٹیوں کی تیاریاں مکمل ہیں۔ مرکزی کمیٹی کے نگران سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، سربراہ امیرپنجاب احمد نواز انجم جبکہ نائب سربراہ ساجد محمود بھٹی اور انار خان ہیں۔ سیکرٹری کی ذمہ داری راجہ ساجد محمود کے سپرد کی گئی ہے۔ تشہیر، پنڈال، ساؤنڈ سکرین سیکورٹی، میڈیکل، فنانس، پارکنگ اور دیگر کمیٹیوں کی تیاریاں بھی مکمل ہیں۔ سرد موسم میں سیاست کا ماحول گرم ہورہا ہے کہیں تبدیلی کی باتیں ہورہی ہیں تو کہیں الیکشن کی مگر تحریک منہاج القرآن نظام انتخاب کی تبدیلی کے ایجنڈے کے ساتھ میدان عمل میں اتر چکی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top