نئے سال کا آغاز ذاتی مفادات کو قومی و ملکی مفادات کے لیے ذبح کرنے کے عہد سے کرنا ہوگا: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا نئے سال کے آغاز پر قوم کے نام پیغام

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نئے سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تکمیل پاکستان کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے اور اس کے لیے ہمیں دوبارہ قوم بننا ہوگا۔ نئے سال کا آغاز ذاتی مفادات کو قومی و ملکی مفادات کے لیے ذبح کرنے کے عہد سے کرنا ہوگا، اگر یہ مثبت رویہ ہماری زندگی کا حصہ بن جائے تو پاکستان قائداعظم کا پاکستان بن جائے گا اور ہم مسلم امہ اور دنیا میں اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کر لیں گے۔

شیخ الاسلام نے کہا کہ رویوں میں احترام اور برداشت لانا ہوگا، انتہا پسندانہ رویوں سے تائب ہو کر دین مبین کی روح کے مطابق زندگیوں کو ڈھالنا ہوگا۔ ریاست پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر اداروں کے استحکام کو زندگی کا مشن بنانا ہوگا، اسی سے آئین کی بالا دستی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام تمام مسائل کی جڑ ہے اس کے خاتمے کیلئے قوم کو جمہوری انداز میں جدوجہد کرنا ہوگی تا کہ 2012ء میں ملک ترقی کے نہ رکنے والے سفر کا آغاز کرسکے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top