منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد کی کویت میں پاکستانی کمیونٹی ویلفیئر اتاشی رب نواز خان سے ملاقات

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد نے صدر MPIC محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ کے ہمراہ مورخہ 06 جنوری 2012ء کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفارت خانہ میں تعینات کمیونٹی ویلفیئر اتاشی رب نواز خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں رب نواز خان (کمیونٹی ویلفیئر اتاشی)، رجب علی خان عباسی ایڈووکیٹ (قانونی مشیر سفارت خانہ)، محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ (صدر MPIC کویت) اور محمد حنیف قریشی (جنرل سیکرٹری MPIC کویت) شامل تھے۔ گفتگو کا آغاز محمد حنیف قریشی نے موجودہ عالمی صورتحال، سیاسی مسائل اور دہشت گردی کے موضوع سے کیا جس میں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن عالم اور بین المذاہب رواداری کی خدمات کے بارے میں تفصیلات بیان کیں۔ ویلفیئر اتاشی رب نواز نے اس گفتگو کو بڑے غور سے سنا اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ محمد حنیف قریشی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شہرت یافتہ کتاب دہشت گردی کے خلاف فتوی پیش کی۔

ویلفیئر اتاشی رب نواز نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بارے میں سنا ضرور تھا مگر اتنی تفصیلات میرے علم میں نہیں تھیں، ان کی طرف سے امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستانی قوم کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش اور لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے بارے میں دیئے جانے والے فتویٰ کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیشک میں نے اس کے بارے میں سنا تھا مگر آج میرے ہاتھ آیا ہے تو اس کا مطالعہ کروں گا تاکہ مسلمانوں کے خلاف کھولے جانے والے محاذ کا بھرپور جواب دیا جاسکے اور مسلمانوں کے اصل دشمن کو پہچانتے ہوئے اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کو عوام الناس کے سامنے لایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بہت سی خدمات ایک طرف اور دہشت گردی کے خلاف دیا جانے والا یہ عظیم فتویٰ ایک طرف، لہذا میں ان کی اس عظیم کاوش پر انہیں سلام کرتا ہوں اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے منہاج القرآن کویت کے وفد کو اپنے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

رپورٹ: محمد جعفر صمدانی

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top