تحریک منہاج القرآن کی 28 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہو گی

کانفرنس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، خواتین کیلئے الگ باپردہ انتظام کیا گیا ہے
عالمی میلاد کانفرنس میں شدید سردی کے باوجود لاکھوں مرد و خواتین شریک ہوں گے

تحریک منہاج القرآن کی 28 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ایک دن بعد (ہفتہ) ہو گی۔ بیرون ملک اور ملک کے کونے کونے سے لاکھوں عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شرکت کریں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خصوصی خطاب ہو گا۔ کانفرنس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ لاہور بھر میں بڑے بڑے ہورڈنگز اور بینرز لگا دئیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میلا د کانفرنس کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ شیخ زاہد فیاض نے 60سے زائد کمیٹیوں کے سربراہان کے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جواد حامد، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، ساجد بھٹی، راجہ جمیل اجمل، سید الطاف حسین شاہ گیلانی اور کمیٹیوں کے سربراہان موجود تھے۔ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس میں شدید سردی کے باوجود لاکھوں مرد و خواتین شریک ہوں گے۔ خواتین کیلئے الگ باپردہ انتظام کیا گیا ہے۔ بیرون ممالک سے علماء و مشائخ عظام کے وفود خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ عالم عرب کے جید سکالر بھی عالمی میلاد کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top