مقابلہ حسن نعت و تقریر مانکیالہ مسلم گوجر خان

مورخہ 24 فروری بروز جمعرات منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں سکول کے طلبہ و طالبات کے مابین مقابلہ حسن نعت و تقریر منعقد ہوا جس میں علاقہ بھر کے 30 سکولوں کے بچوں اور بچیوں نے حصہ لیا۔ مقابلہ حسن نعت میں منصفین کے فرائض محترمہ ثمینہ اظہر، راجہ اصغر احمد اور محمد بشیر قادری نے سرانجام دئیے جبکہ تقریری مقابلہ میں جیوری کے فرائض ڈاکٹر ذکیہ منیر، علامہ محمد صفدر اور راجہ جاوید نے سرانجام دئیے۔

تقریب کی صدارت بیگم ڈاکٹر نائیلہ واجد نے کی جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر سید نسیم تقی جعفری تھے۔ حسن نعت میں اول، دوئم اور سوئم انعامات بالترتیب رومان احمد (فوجی فاؤنڈیشن سکول)، حافظ محمد طیب (منہاج القرآن اسلامک سنٹرمانکیالہ مسلم) اور عروج فاطمہ (گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مانکیالہ مسلم) نے حاصل کئے۔ تقریری مقابلہ کا عنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھا۔ سکول کے بچوں اور بچیوں نے حضور علیہ السلام کی سیرت و شخصیت پاک کے حوالے سے نہایت پرمغز تقریریں کیں تاہم جیوری کے فیصلے کے مطابق اول انعام مریم سجاد (فوجی فاؤنڈیشن سکول) اور دوئم انعام یسری مشتاق (منہاج ماڈل سکول بھنگالی) حقدار ٹھہریں۔ محمد طاہر علوی (ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم) نے نتائج کا اعلان کیا۔ پوزیشن ہولڈر بچوں کو انعامات صدر محفل بیگم نائیلہ واجد اور مہمان خصوصی سید نسیم تقی جعفری نے تقسیم کئے۔

مہمان خصوصی سید نسیم تقی جعفری نے اپنے کلمات میں علم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تنزلی کی اصل وجہ علم اور دین سے دوری ہے۔ سید تقی جعفری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرسرپرستی چلنے والے تمام اسلامک سنٹرز، سکول، کالجز اور دیگر رفاہی و فلاحی منصوبہ جات معاشرے میں روشنی کا ایک بہت بڑا مینار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کام حکومتوں کو کرنا چاہئے تھا وہ کام تحریک منہاج القرآن کررہی ہے۔

تقریب میں مرکز لاہور سے ناظم تنظیمات محمد ساجد بھٹی نے خصوصی شرکت کی اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی کارکردگی اور مقابلہ حسن نعت و تقریر کے بہترین انتظامات پر جملہ سٹاف اسلامک سنٹر کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ یہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر اہل علاقہ کے لئے سرسید احمد کا علی گڑھ ثابت ہوگا۔

آخر میں محمد نعیم چوہدری (بانی منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم، صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن) نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ یہ تقریب تصور شاہ (کینیڈا) کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top