ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع آج ہو گا

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو خطاب ہو گا

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اجتماعات جواد حامد نے منہاج القرآن کے مرکز پر منعقد ہونے والی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج (جمعرات) بعد نماز عشاء مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اجتماع منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں ہو گا۔ جس میں جید علماء کرام، مشائخ عظام اور معروف ثناء خوانان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کاویڈیو خطاب ہو گا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے تحت پاکستان اور بیرونی دنیا میں قائم حلقہ ہائے درود میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران پڑھا جانیوالا درود شریف حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ مقدسہ میں پیش کیا جائے گا۔ جواد حامد نے بتایا کہ اس روحانی اجتماع کے سلسلے میں جملہ انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top