منہاج القرآن انٹرنیشنل گماکین (جاپان) کے زیر اہتمام سالانہ میلاد النبی (ص) کی محفل کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل گماکین(جاپان ) کے زیر اہتمام مورخہ 27 فروری 2012ء کو جامع مسجد معصومیہ میں تاریخی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ترکی کے عظیم روحانی بزرگ نعمت اللہ نے کی جبکہ منہاج ایشیئن کونسل کے صدر علی عمران مہمان خصوصی تھے۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت ونعت سے ہو ا، علامہ حافظ محمد احمد قمر خطیب و امام جامع مسجد معصومیہ نے محفل کی نقابت کی۔علامہ محمد شکیل احمد ثانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر عمل کرنے سے پہلے انسان کو محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں فنا ہونے کی ضرورت ہے۔ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محبت رسول کی پختگی کا نام ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مینار پاکستان کے سائے میں عالمی میلاد کانفرنس آج کے دور کا سنہری باب ہیں جس میں یخ بستہ سردی اور بارش کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں خواتین ومرد اور ننھے منے بچے ساری رات آقا ء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانے کے لئے حاضر رہے۔

محفل میں ناگویا، گماکین، ٹوکیو اور اباراکی کے تمام عہدیداران نے شرکت، چودھری شاہد کی وساطت سے جاپان ٹی وی نے اس محفل کو براہ راست نشر کیا۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے اصغر علی بھنڈر، محمد سلیم خان اور دیگر عہدیدارن گما کین کو کامیاب محفل کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ مسجد انتظامیہ نے علامہ محمد شکیل ثانی کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ محفل کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت، تندرستی اور سلامتی کی دعا کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے حالات اور پاکستان کے بارے میں خصوصی دعا مانگی گئی۔ اس کے بعد جملہ شرکاء کو ضیافت میلاد پیش کی گئی۔

رپورٹ: محمد فیصل ملک، محمد ایاز

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top