منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام دروس عرفان القرآن کا آغاز

مورخہ: 09 مارچ 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام دروس عرفان القرآن کا باقاعدہ آغاز کردیاگیا جس کا پہلا پروگرام مورخہ 09 مارچ 2012ء کوعلامہ محمد احمد قمر خطیب وامام جامع مسجد محمد یہ معصومیہ ایساساکی کی زیر نگرانی ہوا، مسجد کی انتظامیہ نے خوبصورت انتظامات کئے۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے نہایت بلیغ اور مدلل انداز میں خطاب کیا، انہوں نے دروس عرفان القرآ ن کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن پوری دنیا میں قرآن کے نور کو عام کر رہی ہے، قرآن سے ربط جوڑے بغیرامت عروج حاصل نہیں کر سکتی۔انہوں نے سورہ حجرات کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ قرآن کا وہ مقام ہے جہاں خالق کائنات نے خود اپنے حبیب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ کے آداب بندے کو سکھائے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ کا ادب ہی عین ایمان ہے، ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیرایمان کامل نہیں ہو سکتا، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ساری زندگی محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عبارت ہے ان کا یہ فیضان پوری دنیا میں جاری وساری ہے۔

پروگرام میں تلاوت اور نعت کے علاوہ ننھے مقرر محمد معاذ نے بھی تقریر کی، جس کی تیاری علامہ محمد شکیل ثانی نے کروائی تھی۔ آخر میں علامہ محمد شکیل ثانی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت یابی، امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کی بحالی اور ملک پاکستان میں امن وسلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ مسجد انتظامیہ نے علامہ محمد شکیل ثانی کوپھولوں کے ہار پیش کئے۔آخر میں درود وسلام پڑھا گیا اور مہمانوں کو لنگر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: محمدایاز، محمد فیصل ملک

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top