منہاج القرآن اسلامک سنٹر جاپان کے طلباء کی سونامی میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لئے فاتحہ خوانی

مورخہ: 11 مارچ 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے شہر باندشی ابراکی کین میں مورخہ 11 مارچ 2012ء بروز اتوار کو منہاج اسلامک سنٹر میں تعلیم حاصل کرنے والے کمسن بچوں کی طرف سے گذشتہ سال 11 مارچ2011 ء کو قیامت خیز سونامی میں جاں بحق ہونے والے جاپانی عوام اور سانحہ کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کے اظہار کے لئے کینڈل جلائی گئیں۔

اس موقعہ پر علامہ محمد شکیل ثانی نے بتایا کہ مرکز منہاج القرآن میں زیر تعلیم بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیوی تعلیم اور روز مرہ کے معمولات سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔ بچوں نے اس سانحہ میں شہید ہونے والے پاکستانی محمدایاز سلیم کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعائیہ تقریب میں کمسن بچوں نے جاپان، پاکستان، عالم اسلام کی ترقی، خوشحالی، استحکام کے لئے دعا بھی کی۔

یاد رہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد علامہ محمد شکیل ثانی مرکز منہاج القرآن میں ہر روز بچوں اور بڑوں کے لئے ہمہ وقت تعلیم قرآن کے لئے حاضر رہتے ہیں۔ تعزیتی دعائیہ تقریب کے بعد محمد سلیم شیرو نے کمسن بچوں کے لئے خصوصی طو ر پر کھانے کا بھی اہتمام کیا۔

رپورٹ: محمد انعام الحق

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top