منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی تنظیم کے اعزاز میں فرینڈز آف پاکستان کے راہنماؤں کی طرف سے گرینڈ ڈنر

مورخہ: 14 مارچ 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سونامی کا ایک سال مکمل ہونے پر تنظیم کی طرف سے منعقد کئے جانے والے عظیم الشان پروگراموں نے جاپان کی دھرتی پر ایک انقلاب کی نوید رکھی ہے۔ میڈیا میں ہر طرف یہی پروگرام زیر بحث ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں منہاج القرآ ن کے پلیٹ فارم سے جاپان کی تاریخ کے سب سے بڑے پروگرام منعقد کیے گئے جن میں مسلمان کمیونٹی، جاپان کے آفیشلز کے علاوہ دیگر مذاہب کے احباب نے بھی بھرپو رشرکت کی تھی۔

پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے نائب صدر فرینڈز آف پاکستان کے سرکردہ راہنما اور مشہور پاکستانی ریسٹورنٹ ہاٹ مصالحہ کے روح رواں رانا محمد عامر نے مورخہ 14 مارچ 2012ء کو منہاج القرآن باندوشی ابارکی کین کی تنظیم، رفقاء، وابستگان اور علامہ محمد شکیل ثانی کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا جس میں علامہ محمد شکیل ثانی، منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے ناظم محمد انعام الحق، مقامی تنظیم کے صدر محمد ایاز خان، جنرل سیکرٹری مرزا محمد عمران، محمد حنیف مغل، ملک محمد فیصل، محمد اشفاق خان، محمد امانت گوندل، شمس الحق خان، ثنا ء اللہ اور دیگر وابستگان نے شرکت کی۔

گرینڈ ڈنر کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد انعام الحق نے حاصل کی، ملک محمد فیصل نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کی۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاپان میں مقیم لوگوں کو رزق حلال کے ساتھ ساتھ اللہ رب العزت نے صحابہ کرام کی سنت دعوت وتبلیغ کا موقع بھی دیا ہے جس کا ہر شخص کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیئے تاکہ دنیا اور آخرت کی تمام نعمتوں سے مالا مال ہواجائے۔ انہوں نے اپنے اور منہاج القرآ ن کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر کا اہتمام کرنے پر میزبان رانا محمد عامر کا شکریہ ادا کیا۔ رانا محمد عامر نے جملہ شرکاء اور بالخصوص علامہ محمد شکیل ثانی کا دعوت میں تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا اور منہاج القرآن کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پروگرام کے اختتام پر علامہ محمد شکیل ثانی نے جاپان، پاکستان، عالم اسلام کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے خصوصی دعا کی۔

رپورٹ: محمدفیصل ملک، محمد ایاز ملک

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top