پاکستان چیمبر آف کامرس جاپان کے وائس چیئرمین کیطرف سے علامہ محمد شکیل ثانی کے اعزاز میں ظہرانہ

مورخہ: 18 مارچ 2012ء

پاکستان چیمبر آف کامرس جاپان کے وائس چیئرمین مہر عظیم کی طرف سے علامہ محمد شکیل ثانی اور منہاج القرآن باندوشی کے صدر و ناظم واراکین کے اعزازمیں مورخہ 18 مارچ 2012ء بروز اتوار بعد نماز ظہرچودھری عبدالغنی کے یارڈ پر پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔ مہر محمد عظیم پچھلے پانچ سالوں سے مرکز منہاج القرآن جامع مسجد المصطفیٰ اباراکی کین کا بجلی کا بل بھی ادا کرتے آرہے ہیں۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے ختم شریف پڑھ کر خصوصی دعا کی کیونکہ پچھلے ہفتے مہر محمد عظیم کے دماغ کا آپریش ہوا اور اللہ تعالیٰ نے انہیں تندرستی سے نوازا ۔منہاج القرآن اباراکی کین کے صدر محمد ایاز، ناظم محمد عمران بیگ، ناظم نشرواشاعت ملک محمد فیصل، محمد اشفاق، محمد حنیف مغل، سیکرٹری تعمیراتی کمیٹی انعام الحق و ناظم دعوت شمس الحق خان کے علاوہ دیگر احباب نے ظہرانے کی تقریب میں شرکت کی۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دورہ انڈیا کی کامیابی پر بریفنگ دی اور ان کا تعارف پیش کیا۔ آخر میں انھوں نے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے ظہرانے پر مہر محمد عظیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی صحت اور تندرستی کے لئے خصوصی دعا کی۔

رپورٹ: محمد ایاز ملک، محمد فیصل ملک

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top