منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی طرف سے نوید احمد اندلسی کی والدہ کے لئے قرآن خوانی اور ایصال ثواب کی محفل

مورخہ: 17 مارچ 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی طرف سے مورخہ 17 مارچ 2012ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے میڈیا کوآرڈینیٹر اور ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نوید احمد اندلسی کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے محفل نعت اور قرآن خوانی کا انتظام کیا گیا۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت خیال حسین نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عثمان غنی نے پیش کی۔محفل کی نقابت کے فرائض انعام الحق (صدر منہاج مصالحتی کونسل، جاپان) نے ادا کئے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی ہستی اللہ رب العزت اور اس کے پیارے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد سب سے عظیم ہستی ہے۔ ماں کا غم وہی جانتا ہے جس کی ماں دنیا سے چلی گئی ہو۔حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی ماں کی جدائی کا غم بچپن میں برداشت کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوید احمد اندلسی تحریک منہاج القرآن یورپ کا ایک عظیم فرزند ہے ہم سب اس کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔علامہ محمد شکیل ثانی نے کہا کہ میرے قائدکی بھی یہی ہدایت ہے کہ تحریکی دوستوں کے غم میں شریک ہوا جائے کیونکہ یہ رشتہ سب رشتوں سے بڑا ہے۔

پروگرام کے آغاز میں تمام تحریکی ساتھیوں نے مرحومہ کے لئے قرآن خوانی کی۔علامہ محمد شکیل ثانی نے منہاج القرآن ابارکی کین جاپان کے صدر وناظم و دیگر اراکین کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اس پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ پروگرام کے اختتام پر تمام حاضرین نے شیخ الاسلام کے والدین ، تمام حاضرین کے ان اہل وعیال جو وفات پا چکے ہیں اور خصوصی طور پر نوید احمد اندلسی کی والدہ محترمہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی خشوع وخضوع سے دعا مانگی۔

رپورٹ: محمد ایاز ملک، محمد فیصل ملک

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top