ترکی مسجد ٹوکیو کے امام وخطیب علامہ سلطان مرادکی منہاج القرآن جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی سے ملاقات

مورخہ: 24 مارچ 2012ء

ترکی مسجد ٹوکیو کے امام وخطیب علامہ سلطان مراد نے مورخہ 24 مارچ 2012ء کو منہاج القرآن کے وفد سے ملاقات کی۔ وفد اباراکی کین سے ترکی کے عظیم روحانی بزرگ الشیخ نعمت اللہ کی قیادت میں پہنچا۔وفد میں علامہ محمد شکیل ثانی، عمران بیگ، امانت علی گوندل، محمد اشفاق خان اور یاسین بٹ شامل تھے۔

ٹوکیو جاپان کا دارالخلافہ ہے، حکومت ترکی کے تعاون سے ٹوکیو میں عظیم الشان ترکی مسجد قائم کی گئی ہے جس کا درجہ ایسا ہی جیسے پاکستان میں بادشاہی مسجد یا اسلام آباد میں فیصل مسجد کا ہے۔ ترکی مسجد کے امام وخطیب علامہ سلطان مراد نے اپنے سر کی ٹوپی اتا رکر علامہ محمد شکیل ثانی کے سر پر ڈال دی اور کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد بھی ان کی طرح عظیم لوگ ہیں۔

علامہ سلطان مراد نے اپنی گفتگو کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے آٹھ سال منصورہ پاکستان میں بھی تعلیم حاصل کی ہے مگر دہشت گردی کے خلاف جس جرات اور بہادری کے ساتھ شیخ الاسلام نے قلم اٹھایا ہے کسی اور عالم دین اور مسلمان سکالر کو توفیق نہیں ہوئی اور سب مصلحتوں اور مفادات کا شکار ہوگئے مگر شیخ الاسلام نے اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے اور حق بیان کرنے کا جو علم اٹھایا ہے آج ان کے سینکڑوں شاگرد بھی ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

رپورٹ:محمدعمران بیگ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top