ٹوکیو جاپان میں سالانہ پاکستانی بازار میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب کا سٹال

مورخہ: 24 مارچ 2012ء

ٹوکیو جاپان میں انعقاد پذیر ہونے والاسالانہ پاکستانی بازار مورخہ 24 مارچ 2012 ء کو سج گیا جس میں منہاج القرآن کا وفد ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی کی قیادت میں ٹوکیو پہنچا۔پاکستانی بازار میں منہاج القرآن کی تنظیم نے بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب اور کیسٹس کا شاندار سٹال لگایا تھا جس میں خطابات کے علاوہ اردو، انگلش، عربی اور بنگالی زبان میں کتب کی نمائش کی گئی۔

عالمی شہرت یافتہ جاپانی پہلوان انوکی نے بطور خاص منہاج القرآن کے سٹال کا وزٹ کیا جہاں پر علامہ محمد شکیل ثانی نے انہیں خوش آمدید کہا۔ انوکی پہلوان نے علامہ محمد شکیل ثانی کی جاپان میں خدمات کو سراہا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی عالمی امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے سلام پیش کیا۔ پاکستان ایمبیسی کے سید اسد گیلانی نے بھی سٹال کا وزٹ کیا۔ علامہ محمد شکیل ثانی اور محمد انعام الحق نے انہیں شیخ الاسلام کی کتب اورسی ڈیز تحفہ کے طور پر پیش کیں۔ اسلام قبول کرنے والے جاپانی جوڑے کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری کے ترجمہ عرفان القرآن کا گفٹ ناظم تحریک ٹوکیو عمران بیگ اور محمد اشفاق مغل کی طرف سے پیش کیاگیا۔

پاکستانی بازار میں انڈونیشیا، بنگلہ دیش، انڈیا، ملائیشیا، سری لنکا، پاکستانی اور تھائی لینڈ کے مسلمانوں نے شرکت کی۔ جاپان کی تاریخ کا یہ پہلا موقع تھا جب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب اور کسیٹس کا سٹال میلہ میں لگایا گیا تھاجسے حاضرین نے بہت پسند کیا اور خریداری کی۔پاکستانی بازارمیں کتاب میلہ کی کامیابی کا سہرامحمد ایاز، عمران بیگ، امانت گوندل، محمد اشفاق خاں مغل، صداقت علی اور سب سے بڑھ کر محمد انعام الحق کے سر ہے جنہوں نے مشن کے لئے اپنے قیمتی وقت اور مال کی قربانی دے کر اس کو کامیاب بنایا۔

رپورٹ:محمداکرم بار

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top