منہاج القرآن مرکز جاپان میں جاپانی خاتون کا قبول اسلام

مورخہ: 22 مارچ 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکز المصطفیٰ پر جاپانی خاتون نے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کرعلامہ محمد شکیل ثانی کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا۔ قبول اسلام کے بعد خاتون کا نام افشاں باجی رکھا گیا۔

قبول اسلام کی تقریب میں محمد انعام الحق، صالح خان افغانی، محمد ایاز، عمران بیگ، محمد فیصل ملک، اشفاق خان امانت علی گوندل، شمس الحق خان اور صداقت علی موجود تھے۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے جب افشاں باجی کو کلمہ توحید اور کلمہ شہادت پڑھایا تو فرط جذبات میں ان کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔ قبول اسلام کے وقت منہاج القرآن سویڈن کے ڈائریکٹر علامہ عمر مرتضیٰ بھی موجود تھے۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے نومنتخب بہن کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور کہا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد اللہ رب العزت پچھلی ساری خطائیں معاف فرما دیتا ہے۔ آج سے آپ پر شراب، سور کا گوشت، جوا اور سود حرام ہو گیاہے۔ اپنی زندگی کو اسلام کے مطابق گذاریں۔

رپورٹ:محمد فیصل ملک

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top