علامہ حافظ محمد عمر مرتضیٰ کا دورہ مرکز المصطفیٰ جاپان

مورخہ: 25 مارچ 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد عمر مرتضیٰ نے مورخہ 25 مارچ 2102ء کومنہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکز المصطفیٰ کا دورہ کیااور منہاج القرآن کے رفقاء ووابستگان سے خصوصی گفتگو کی۔

علامہ حافظ محمد عمر مرتضیٰ گذشتہ دنوں اپنے بڑے بھائی کی علالت کی وجہ سے سویڈن سے جاپان پہنچے تھے۔ علامہ محمد عمر مرتضیٰ نے کہا کہ ہم مسلمان ہیں اور مسلم کسی کو زبان اور ہاتھ سے تکلیف نہیں دیتا۔ غیبت، جھوٹ، الزام تراشی، بہتان، حسد، بغض اور کینہ یہ بیماریاں انسان کو روحانی طور پر کمزور کر دیتی ہیں ان سے بچنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد شکیل ثانی ایک باصلاحیت اور باکردار نوجوان قیادت ہیں۔ جاپان کے لوگ خوش قسمت ہیں کہ انہیں محمد شکیل ثانی جیسے سکالر ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن جاپان میرا اپنا گھر ہے مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ لوگوں نے میرے بھائی محمد ابوبکر صدیق کی بیماری پر 10 لاکھ کی خطیر رقم عطیہ کی ہے اورا ن کی تحریکی خدمات کو سراہا ہے، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے آپ سب میرے بھائی کی صحت او رسلامتی کے لئے دعاکریں۔

علامہ محمد شکیل ثانی ڈائریکٹر منہاج القرآن جاپان نے کہا کہ علامہ حافظ محمد عمر مرتضیٰ میرے سینئر اور اساتذہ میں شامل ہیں میرے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ آپ ہمارے مرکز پر تشریف لائے اور میری حوصلہ افزائی کی۔ منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد انعام الحق نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں کہ علامہ حافظ عمر مرتضیٰ نے اپنی پریشانی کے عالم میں بھی مرکز کو یاد رکھا۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے حافظ محمد عمر مرتضیٰ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر محمد ایاز، محمد حنیف مغل، محمد فیصل ملک، عمران بیگ، امانت علی گوندل، صداقت علی، شمس الحق اور محمد صالح خان افغانی بھی موجود تھے۔

رپورٹ: محمد عمران بیگ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top