محفل میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جہلم

مورخہ: 12 مارچ 2012ء

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام مورخہ 12 فروری 2012ء بروز اتوار عبدااللہ میرج ہال میں عظیم الشان سالانہ محفل میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں جہلم کی تمام یونین کونسلز اور علاقہ بھر سے تقریبًا 2200 خواتین و طالبات نے شرکت کی مرکز منہاج القرآن سے محترمہ گلشن ارشاد (مرکزی ناظمہ تربیت) نے خصوصی شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کےبعد منہاج نعت کونسل جہلم اور منہاج نعت کونسل کامرہ کینٹ نے بڑے خوبصورت اور والہانہ انداز میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے جس سے محفل پہ روحانی کیفیت چھا گئی۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض محترمہ طیبہ طاہرہ سرانجام دئیے۔ پروگرام کے آغاز پر محترمہ صفیہ رفعت (ناظمہ MWL جہلم) نے استقبالیہ کلمات ادا کئے اور معرز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

محفل سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گلشن ارشاد نے "آؤ ! کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہدِ وفا کریں" کے عنوان پر انتہائی مدلل اور خوبصورت انداز میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت، تعظیم، اتباع اور وفا پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک مومن کا اپنے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے چار قسم کا تعلق ہونا ایمان کی کاملیت کیلئے ضروری ہے۔ صحابہ کرام علیھم اجمعین کی زندگیاں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت، تعظیم، اتباع اور وفاکی عملی تصویر پیش کرتی ہیں اور رہتی دنیا تک صحابہ کی زندگیاں عاشقانِ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے مینارۂ نور بنی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آج امتِ مسلمہ جن مشکلات سے گزر رہی ہے اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہم نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت وفا کی متقاضی ہے اور آج اگر امتِ مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنا چاہتی ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کو وفا تک لے کر جانا ہوگا اور اصلاح معاشرہ کے لئے عملی خدمات سرانجام دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بحکم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سالِ رواں کو میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سال کے طور پر منایا جائے اور آقا علیہ والصلوۃ والسلام کی محبت کے چراغ گلی گلی سجائے جائیں تاکہ ہمارا ٹوٹا ہوا تعلق گنبدخضرٰی سے جڑ سکے۔ پروگرام کے آخر پر عرفان القرآن کی طالبات میں اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے۔

محفل کا اختتام محترمہ گلشن ارشاد کی دعا پر ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top