علامہ محمد شکیل ثانی، علامہ عمر مرتضیٰ اور محمد ابوبکر صدیق کی پاکستان آمد اور استقبال

منہاج القرآن انٹرنیشنل نظامت دعوت کے نائب ناظم اور جاپان اسلامک سنٹر میں بطور ڈائریکٹرتعینات علامہ محمد شکیل ثانی جاپان کے تین ماہ کے کامیاب دورہ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے ڈائریکٹر علامہ محمد عمر مرتضیٰ اور منہاج القرآن جاپان کے سابق صدر محمد ابوبکر صدیق مورخہ 02 اپریل 2012 ء بروز اتوارکو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پاکستان پہنچے۔

یا د رہے کہ علامہ محمد شکیل ثانی تین ماہ قبل جاپان کے دعوتی وتنظیمی دورہ پر گئے تھے جہاں انھوں نے مختلف مساجد، اسلامک سنٹر ز اور کمیونٹی ہالز میں دعوتی وتنظیمی پروگرام کئے ان کے جاپان قیام کے دوران تنظیم نے ان کے ویزہ پراسیس کو بھی جاری رکھا جو تنظیم کی محنت سے کامیاب ہوا او ر جاپان گورنمنٹ نے انہیں دوسال کا فیملی ویزہ دیا، علامہ شکیل ثانی اپنے کامیاب دورہ کے بعد پاکستان پہنچے جب کہ ان کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے سابق صدر محمد ابوبکر صدیق جنہیں کینسر کے مرض کی وجہ سے جاپان کے ڈاکٹروں نے لاعلاج قرار دے دیا تھا بھی پاکستان تشریف لائے۔ محمد ابوبکر صدیق کے چھوٹے بھائی علامہ عمر مرتضیٰ جو سویڈن میں منہاج القرآن کے ڈائریکٹر ہیں بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تینوں معزز مہمانوں کوخوش آمدید کہنے کے لئے نظامت امور خارجہ سے سیکرٹری فنانس ندیم احمد اعوان اور سیکرٹری DFA محمد وسیم افضل موجود تھے جنہوں نے اپنے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top