ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مذاہب کے درمیان مکالمے کا عمل شروع کرکے انسانیت کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔ ریورنڈ ڈاکٹر لیف ہیتھ لینڈ

شیخ الاسلا م ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سینوں کو سلامتی بانٹنے کے عظیم مشن پر کام کررہے ہیں۔ فیض الرحمان درانی
مناظرے کی بجائے مشترکات پر اکٹھا کر کے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بین المذاہب رواداری کا عظیم کام کیا۔ ڈاکٹر رحیق عباسی
منہاج القرآن آکر ہمیشہ محبت اور سلامتی کی خوشبو ملتی ہے۔ ڈاکٹر مرقس فدا
گلوبل مشن اوئیرنس اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے امن سیمینار سے مقررین کا خطاب

پاکستان محبت کرنے والوں کی سرزمین ہے، ایک دوسرے کو عزت دینے سے محبت بڑھتی ہے اور نفرت کا خاتمہ ہوتا ہے۔ دنیا کا کوئی مذہب انسان سے نفرت کی بات نہیں کرتا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مذاہب کے درمیان مکالمے کا عمل شروع کر کے انسانیت کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ان کے فتویٰ نے پوری دنیا کو فکری و عملی رہنمائی دی ہے۔ شیخ الاسلام کی امن کے قیام کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امریکہ سے آئے ہوئے گلوبل مشن اوئیرنس کے صدر ریورنڈ ڈاکٹر لیف ہیتھ لینڈ نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ریورنڈ جان پولی مس، ریورنڈ باب فلپس، ریورنڈ بلی برٹن، جی ایم ملک، جاوید اختر بھٹی، فرانگ فدا، جواد حامد اور ساجد بھٹی بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر لیف ہیتھ لینڈ نے کہا کہ محبت کی زبان ایک ہوتی ہے اور محبت خوف کو ختم کر دیتی ہے، بالکل اسی طرح جیسے روشنی کی مقدار چاہے بہت ہی کم ہو مگر وہ اندھیرے کو ختم کردیتی ہے۔

امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن خان درانی نے کہا کہ منہاج القرآن پوری دنیا میں انسانیت کو امن دینے کیلئے مؤثر کام کررہا ہے اور شیخ الاسلام کے شب و روز امن و سلامتی کی فکر کو عام کرنے کیلئے وقف ہیں۔ پاکستان اور پوری دنیا میں انہوں نے مذاہب کے درمیان مکالمے کے عمل کو جس مثبت انداز میں شروع کیا اسکے نتائج 6 براعظموں میں نظر آ رہے ہیں۔ وہ سینوں کو سلامتی بانٹنے کے عظیم مشن پر کام کر رہے ہیں اور فرد کی باطنی سلامتی ہی معاشروں کوامن کا گہوارہ بناتی ہے۔

ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مناظرے کی بجائے مشترکات پر اکٹھا کر کے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بین المذاہب رواداری کا عظیم کام کیا، اب پوری دنیا میں اس کی تقلید ہورہی ہے۔ کوئی مذہب انسانیت سے نفرت کی بات نہیں کرتا۔ شیخ الاسلام نے ویمبلے ایرینا میں دنیا کے چھ مذاہب کے رہنماؤں اور پیروکاروں کو اکٹھا کر کے پوری دنیا کے امن پسندوں کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف متحرک ہونے کا جو عظیم پیغام دیا وہ وقت کی ضرورت تھا۔ تحریک منہاج القرآن محبت، سلامتی اور امن کی عالمگیر تحریک ہے جس کے مؤثر کام کے اثرات پوری دنیا میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ اسلام کی حقیقی تعلیمات دنیا کے کروڑوں انسانوں تک پہنچا کر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے غلط فہمیوں کے خاتمے کا جو آغاز کیا ہے وہ آنے والے سالوں میں انسانیت کیلئے بہت ہی زیادہ منافع بخش ہوگا۔

ڈاکٹر مرقس فدا نے کہا کہ منہاج القرآن آکر ہمیشہ محبت اور سلامتی کی خوشبو ملتی ہے اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کاوشوں سے پاکستان کے اندر خصوصاً غیرمسلموں کو بہت زیادہ تحفظ حاصل ہوا ہے، وہ حقیقی معنوں میں سفیر امن و انسانیت ہیں۔

نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک نے کہا کہ امن کے یک نکاتی ایجنڈے پر بلا تفریق رنگ، نسل اور مذہب کام کرنا ہوگا اور اسکا آغاز شیخ الاسلام نے بہت سال پہلے کر دیا تھا، انکا ویژن آج پوری دنیا میں نہ صرف امن و سلامتی کا معتبر ترین حوالہ ہے بلکہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کی عملی حکمت دے کر شیخ الاسلام نے بہت بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر عبیداللہ رانجھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذاہب کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والے انسانیت اور امن کے دشمن ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دلیل کی زبان سے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ انکی انسانیت کش سوچ کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے اور مٹھی بھر دہشت گردوں کے خلاف دنیا کے کروڑوں امن پسند متحرک ہوجائیں تو انتہائی قلیل عرصہ میں دنیا دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا پا لے گی۔ اس موقع پر دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top