منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام حلقہ درود اور خصوصی محفل ذکر

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 26 اپریل 2012ء کومنہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے ناظم محمد انعام الحق کی رہائش گاہ پر حلقہ درود اور ذکر کی خصوصی محفل منعقد ہوئی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ محمدشکیل ثانی نے حاصل کی۔ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت محمد فیصل ملک نے پیش کی۔گوشہ درود میں پڑھے جانے والے درود پاک کا ورد علامہ محمد شکیل ثانی نے اجتماعی طور پر بلند آواز میں کرایا جس سے پورے گھر اور اردگرد کا ماحول معطر ہو گیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے درود پاک کے موضوع پر خوبصورت نکات پیش کئے۔انہوں نے کہا کہ جب سیدنا آدم علیہ السلام کو عظمت اور مقام عطا فرمایا تو فرشتوں کو حکم دیا کہ میرے آدم کو سجدہ کرو ا ورخود یہ منظر دیکھتا رہا، خود شامل نہیں ہوا کیونکہ وہ کسی کو سجدہ نہیں کرتا مگر جب عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باری آئی تو فرشتوں کو حکم دیا کہ ٹھر جاؤ پہلے میں اپنے محبوب پر درود بھیجتا ہوں تم بعد میں بھیجنا۔علامہ محمد شکیل ثانی نے محمد انعام الحق کے لئے خصوصی طور پر اولاد نرینہ کی دعا کرائی۔

رپورٹ:محمدایاز محمود

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top