منہاج القران ہارون آباد کی طرف سے محمد اقبال قادری کے اعزاز میں عشائیہ

تحریک منہاج القران ہارون آباد کی طرف سے محمد اقبال قادری کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بندھن میرج ہال میں کیا گیا۔ محمد اقبال قادری جو کہ آج کل تحریک منہاج القرآن کی طرف سے منہاج القرآن جرمنی فرینکفرٹ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں حال ہی میں پاکستان اپنے آبائی شہر ہارون آباد میں تشریف لائے جن کے اعزاز میں منہاج القرآن ہارون آباد کے ساتھیوں نے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر منہاج القرآن ہارون آباد کے عظیم پروجیکٹ مسجد زینب کی تعمیر کے سلسلہ میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس کے تحت چیئرمین ملک زاہد اعوان، سرپرست عاجز علی اعجاز، صدر حاجی افتخار احمد، نائب صدر شیخ محمد، جنرل سیکرٹری راشد غوری اور جوائنٹ سیکرٹری خواجہ محمد اسلام منتخب ہوئے۔

اس عشائیہ میں حاجی چوہدری محمد خالد جاوید ضلعی ناظم نشرواشاعت تحریک منہاج القران و ڈپٹی گروپ وارڈن سول ڈیفنس، خواجہ اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ تحصیل صدر تحریک منہاج القرآن، ظفر اقبال کاہلوں ضلع امیر تحریک منہاج القرآن، باؤ عبدالمجید ناظم ویلفیئر، واجد نعیم قادری ناظم تحریک منہاج القرآن، عبدالستار ناظم مالیت، حاجی عبدالغفور نائب صدر، چوہدری مبشر حسین، چوہدری منیر احمد، اختر انجم ناظم ممبر شپ، ماسٹر محمد اشرف، ڈاکٹر محمد اسلم، حاجی خادم حسین کوآرڈینیٹر امور خواتین، مقبول حسین ناظم تربیت، رضوان منورگل سینئر نائب صدر تحریک منہاج القرآن اور قاری دین محمد نے شرکت کی۔

رپورٹ: حاجی چوہدری محمد خالد جاوید

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top