علامہ محمد شکیل ثانی کی مرکز آمد اور مرکزی قائدین سے ملاقات

منہاج اسلامک سنٹر اباراکی کین جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی جاپان کا دو سال کا ویزہ ملنے کے بعد پندرہ دن کی چھٹی پر پاکستان آئے اور جاپان واپسی پر مورخہ 17 اپریل 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں جملہ ناظمین اور سٹاف ممبران سے ملاقات کی۔

مرکزی سیکرٹریٹ میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے اپنی ملاقات میں انہوں نے گذشتہ تین ماہ جاپان میں قیام کے دوران مشن کے فروغ کے لئے کی جانے والی کاوشوں، جاپان بھر کی مساجد میں دروس قرآن کے پروگراموں کے آغاز، حلقات درود کے قیام اور بالخصوص اسلامک سنٹر کی تعمیر کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ الحمدللہ جاپان میں مشن سے وابستہ احباب بہت مخلص اور محنتی ہیں اور مشن کے فروغ کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہیں۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top