علامہ حافظ نذیر احمد نوری کے دوسرے عرس مبارک کے پروگرام میں علامہ محمد شکیل ثانی کا خطاب

مورخہ: 24 مئی 2012ء

جامع مسجد محمدیہ معصومیہ ایساساکی گما کین جاپان میں مورخہ 24 مئی 2012ء بروز جمعرات عالم باعمل، صوفی باصفاء، عاشق ساقی کوثر، پیکر شفقت و محبت علامہ الحاج حافظ نذیر احمد نوری رحمۃ اللہ علیہ کا دوسرا سالانہ عرس پاک انتہائی عقیدت ومحبت سے منایا گیا۔ مرحوم حافظ محمد اعظم نوری (فاضل منہاج یونیورسٹی و لیکچرار گورنمنٹ کالج گوجرانوالہ) حافظ مسرور احمد (فاضل منہاج یونیورسٹی و سرپرست منہاج القرآن کویت) اور حافظ محمد احمد قمر (خطیب و امام مسجد ہذا) کے والد گرامی ہیں، جو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے انتہائی محبت وعقیدت رکھتے تھے۔

پروگرام کا آغاز بعد نماز مغرب ہوا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اباراکی کین کے صدر محمد ایاز، سیکرٹری نشرواشاعت فیصل ملک، صدر منہاج مصالحتی کونسل محمد انعام الحق، ناظم عمران بیگ، ناظم مالیات محمد حنیف مغل، حاجی محمد یونس کے علاوہ محمد سلیم خان، محمد اصغر بھنڈر، محمد نواز، وحید احمد، حاجی بشیر احمد، اعجاز احمد، محمد وارث کے علاوہ دیگر تنظیمی وتحریکی احباب قافلوں کی صورت میں شریک ہوئے۔ پروگرام کو پوری دنیا میں LIVE ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔ منہاج القرآن جاپان کے میڈیا ایڈوائزر چودھری شاہد رضا نے جاپان نیوز ٹی وی کے ذریعے پروگرام کی کوریج کی جبکہ دیگر صحافی حضرات بھی موجود تھے۔

عرس پاک کی تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا،قرآن خوانی کے بعد نقابت کے فرائض حافظ محمد احمد قمر نے خود ہی ادا فرمائے۔ تلاوت کے بعد حافظ محمد احمد قمر کی بیٹی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ نعت خوانی کا باقاعدہ سلسلہ شروع ہوا جس میں محمد فیصل ملک، محمد اصغر بھنڈرنے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر اباراکی کین علامہ محمد شکیل ثانی کو جب خصوصی خطاب کے لئے بلایا گیا تو ہال نعروں کی گونج سے مسحور ہو گیا۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے بتایا کہ انہیں حافظ نذیر احمد نوری رحمۃ اللہ علیہ سے زانوئے تلمذ حاصل کرنے کا شرف حاصل ہے۔ آپ ایک ایسی ہستی تھیں جو پارس کا نمونہ تھیں جو بھی ساتھ لگا کندن بنا دیا۔ آپ کے تمام بیٹے اور بیٹیاں حافظ قرآن ہیں۔ انہوں نے حافظ محمد اعظم نوری کی منہاج یونیورسٹی کے لئے خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے عرس پاک کی حقیقت پر انتہائی خوبصورت اور مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ سے آغاز کیا اور قبر میں سوالوں کے حوالہ سے حدیث مبارکہ بیان کی کہ قبر میں تین سوال ہوں گے جبکہ بات صرف پہچان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بنےگی۔لہذا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق مضبوط کر لیں اسی سے جنت اور دوزخ کے فیصلے ہوں گے۔ تحریک منہاج القرآن اسی پہچان کو پیدا کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زندگی عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کو عام کرنے کے لئے وقف ہے۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی، چودھری شاہد رضا

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top