لنڈی کوتل دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 16 جون 2012ء

دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لنڈی کوتل میں بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ اسلام میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں، ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ انتہا پسندی کی آگ میں جل رہا ہے اور اسکے خاتمے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ حکومت ہاتھوں سے مصلحت کے دستانے اتارنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ ایسے واقعات کا تسلسل صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی کھلی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top