امن اور انصاف کے بانی تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ علامہ محمد حسین آزاد

سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امن، بین المذاہب روداری، محبت اورمواخات پر معمور ہے
نیشنلپیس اینڈ جسٹس کونسل کے زیراہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب

منہاج القرآن علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ محمد حسین آزاد نے کہا ہے کہ امن اورانصاف کے بانی تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بین المذاہب روداری، محبت اور اخوت و بھائی چارے سے معمور ہے۔ پیغام امن و محبت کے عالمی داعی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت آج کے دور میں فہم دین کا معتبر ترین حوالہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیس اینڈ جسٹس کونسل کے زیراہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک کے تمام صوبوں سے پیس اینڈ جسٹس کونسل کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم امن محبت اور روادری کی بات تو کرتے ہیں لیکن ہم اسلام کی حقیقی تعلیمات سے کوسوں دور ہیں اگر ہم حقیقی معنوں میں امن، محبت روادری اور انصاف کے ساتھ مخلص ہیں تو ہمیں آقا ئے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو اپنانا ہو گا۔ علامہ محمد حسین آزاد نے کہا کہ ہر دور میں اللہ کے انعام یافتہ بندے معاشرے کے کلی اور جزوی بگاڑ کی اصلاح کا فریضہ ادا کرتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن تجدید و احیائے دین کی عالمگیر تحریک ہے جسکا مشن انسانیت کی خدمت ہے۔ ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی اصلاح کیلئے ایسی اجتماعیت میں شامل ہونا ہوگا جو صراط مستقیم اور قرآن کے راستے پر چلنے کی رہنمائی دے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top