اللہ کو منانے کی جدوجہد ہر وقت جاری رہنی چاہیے۔ نوشابہ ضیاء

جس نے باطنی ترقی کے عمل کو جاری رکھا اس کیلئے دنیا و آخرت میں کامیابی ہے
بغض، عناد، غیبت اور کینہ ایسی بیماریاں ہیں جو ہمارے خرمن ایمان کو جلا رہی ہیں
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاء کا شب برات کے اجتماع سے خطاب

اللہ کو منانے کی جدوجہد ہر وقت جاری رہنا چاہیے۔ آج رب کو منانے کی بجائے اسے ناراض کرنے والے اعمال کی کثرت ہے جسکی وجہ سے اللہ کی ناراضگی مختلف شکلوں میں دکھائی دیتی ہے۔ بندہ مومن ایک لمحہ بھی اللہ کی یاد سے غافل نہیں ہوتا اور وہ دنیاوی فرائض کی ادائیگی میں بھی اللہ کو نہیں بھولتا۔ انہوں نے کہا مسلمان سے مومن اور مومن سے محسن بننے کی جدو جہد ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ جس شخص نے باطنی ترقی کے عمل کو جاری رکھا اس کیلئے دنیا و آخرت میں کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاء نے شب برات کے موقع پر ماڈل ٹائون میں ہونے والے خصوصی اجتماع سے کیا جس میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ صلوۃ التسبیح بھی ادا کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آج اللہ کی تقسیم پر ہم ایک دوسرے کی خلاف حسد کرتے ہیں۔ بغض، عناد، غیبت اور کینہ ایسی بیماریاں ہیں جو ہمارے خرمن ایمان کو جلا رہی ہیں۔ نفس، شیطان اورخواہشات کی پیروی نے ہمارا ایمان کمزور کردیا ہے۔ روح جسم کے پنجرے میں مضمحل اور بیمار ہے اور ہم جسم کو توانا کرنے اوراسے خواہشات کا غلام بنا چکے ہیں۔ اگر ہم حقیقی سکون چاہتے ہیں تو اللہ کو منانے کیلئے راتوں کو اٹھ کر آنسو بہانے ہونگے اللہ کو منانے کا اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں کیونکہ رحمٰن کو خوش کرنے کیلئے شیطان کو چھوڑنا پڑے گا۔ اجتماع کے آخر میں انہوں نے رقت آمیز دعا کرائی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top