منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین ) کا 25 رکنی وفد محمد نواز کیانی کی قیادت میں یورپین پیس کانفرنس میں شرکت کرے گا

سپین (نوید اندلسی) ۔۔۔ منہاج القرآن (سپین) کا 25 رکنی وفد سرپرست منہاج القرآن سپین کی قیادت میں 06 ستمبر 2012ء کو ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن پہنچے گا۔ قافلے میں منہاج القرآن بارسلونا، منہاج القرآن بادالونا، منہاج القرآن اوسپتالیت کے عہدیداران کے علاوہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین اور یوتھ لیگ کے نوجوان شامل ہیں۔ یاد رہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام 09 ستمبر 2012ء کو یورپین امن کانفرنس منعقد ہورہی ہے جس میں بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top