مظفر آباد میں زیر تعمیر سکول کے لیے عطیات کی اپیل

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت مظفر آباد میں منہاج ماڈل سکول و اسلامک سنٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، جس کی تعمیر کا آغاز اگست 2011ء میں کیا گیا۔ یہ earth quick ایریا ہے اور اس پروجیکٹ کی پلاننگ earth quick ایریا کے تناسب سے ہی کی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ پر تقریبا 15 لاکھ روپے کے اخراجات ہوچکے ہیں۔ اس پروجیکٹ میں نئے تعلیمی سال 2013 سے پرائمری سکول اور تحفیظ القرآن کی کلاسز شروع کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے تاہم فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے اس پروجیکٹ پر کام رک گیا ہے۔

اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کیلئے 12 سے 15 لاکھ روپے مزید درکار ہیں۔ مخیر اور ڈونرز حضرات سے اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کیلئے تعاون کی اپیل ہے۔ اس پروجیکٹ کی تعمیر کیلئے پہلے مرحلے میں پرائمری سکول اور تحفیظ القرآن کیلئے 5 کمرے تعمیر کئے جارہے ہیں، بچوں کے پلے ایریا اور واش رومز کی تعمیر بھی ہونا باقی ہے۔ شہر میں پانی سپلائی کی کمی کے باعث وہاں پر واٹر انسٹالیشن کی بھی اشد ضرورت ہے۔

گزشتہ دنوں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے اس پراجیکٹ کا وزٹ کیا اور تعمیرات کا جائزہ لیا ان کے ہمراہ تعمیراتی کمیٹی کے اراکین میاں افتخار احمد، انجینئر افضال غوث اور پرویز قریشی بھی موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top