عظمت مصطفیٰ (ص) ریلی : راجن پور

تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیراہتمام توہین آمیز فلم کے خلاف عظیم الشان پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی، جس میں تحریک منہاج القرآن راجن پور، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کا ثبوت دیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب انبیاء علیہم السلام اور الوہی کتابوں کی بے ادبی، بے حرمتی اور گستاخی کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ لہٰذا حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ امریکہ کی حکومت سے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کروائے اور اس فلم کے بنانے والوں کو قرار واقع سزا دی دلوائے۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجویز کی بھرپور تائید کی کہ تمام مسلم ممالک اقوام متحدہ میں اہانت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تحفظ ناموس رسالت کے لئے ایک قرارداد پیش کریں اوراگر اس کے حق میں اقوام متحدہ میں اگر کوئی قانون نہیں بنایا جاتا تو تمام مسلم ممالک یو این او کا بائیکاٹ کردیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top