عظمت مصطفیٰ (ص) موٹر سائیکل ریلی : حافظ آباد

مورخہ 05 اکتوبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقے بھر سے منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران اور کارکنان سمیت اہلیان علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرچار کے لیے اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بینرز، پوسٹرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ اس ریلی کا مقصد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں بنائی جانے والی توہین آمیز فلم کے خلاف پرامن احتجاج کرنا تھا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top