پاکپتن شریف : درس عرفان القرآن

مورخہ 21 اکتوبر 2012 بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کے زیراہتمام جامع مسجد اللہ بخش کوریہ یونین کونسل نمبر 5 میں ماہانہ درس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ بعد ازاں محمد اظہر فریدی صدر منہاج نعت کونسل نے نہایت خوبصورت انداز میں آقائے دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کی۔ تلاوت و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد علامہ محمد رضا قادری نے خطاب کیا، جسے حاضرین مجلس نے بہت ذوق و شوق سے سنا۔ پروگرام کے اختتام پر اللہ تعالی کے حضور دعائیہ کلمات پیش کیے گئے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top