سیالکوٹ : امید نو طلبہ کنونشن 2012ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کے زیراہتمام مورخہ 21 اکتوبر 2012ء کو الممتاز پلازہ کے سامنے امید نو طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن کے مہمان خصوصی نائب امیر تحریک منہاج القرآن علامہ محمد صادق قریشی الازہری، دیگر مہمانوں میں سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ رانا راحیل جاوید اور سابق صدر ایم ایس ایم تنویر احمد خان شامل تھے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی وطن واپسی بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، اور اس سفر انقلاب میں ایم ایس ایم منہاج القرآن کا ہراول دستہ ہے۔ جب تک سرزمین پاکستان میں انقلاب کا سویرا طلوع نہیں ہوتا، اضطراب زندگی اور جمود موت ہے۔ ان شاء اللہ 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر لاکھوں طلبہ اپنے قائد کا استقبال کریں گے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ایک اشارے پر ملک بھر میں بڑی تبدیلی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سسٹم تعفن زدہ ہو چکا ہے، جس کی بدبو سے پورے ماحول میں بے چینی ہے اور مایوسی کے سائے گہرے سے گہرے ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ موجودہ نظام میں رہتے ہوئے کسی قسم کی تبدیلی کی امید رکھنا محض خواب غفلت ہے، اگر قوم واقعی حقیقی تبدیلی کی خواہش مند ہے تو اس نظام کو سمندر برد کرنے کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دینا ہوگا۔

تقریب کے آخر میں ایم ایس ایم کا یوم تاسیس کے سلسلہ میں کیک کاٹا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top