حضرت عمرفاروق (رض) کا دور حکمرانی آئیڈیل ریاست کی تشکیل کیلئے آج بھی مشعل راہ ہے : فیض الرحمن درانی

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری آج کے دور میں فکر فاروقی رضی اللہ عنہ کے امین ہیں
ڈاکٹر طاہرالقادری کی 23 دسمبر کو پاکستان آمد ملک میں حقیقی جمہوریت کو متعارف کرائے گی
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام سیمینار ’’فکر فاروقی رضی اللہ عنہ امت مسلمہ اور پاکستان‘‘ سے مقررین کا خطاب

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمان درانی نے کہا ہے کہ حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کا دور حکمرانی آئیڈیل ریاست کی تشکیل کیلئے آج بھی مشعل راہ ہے۔ امت مسلمہ کی تنزلی کی بڑی وجہ اسلام کی حقیقی قدروں سے روگردانی ہے۔ ریاست پاکستان کمزور سے کمزور تر ہو رہی ہے اور اس کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کو خطرات نے گھیر لیا ہے۔ عوام حالات کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کی زریں تعلیمات کی روشنی میں اقتدار ایسے قابل اور باکردار لیڈر کو سونپیں، جس کی زندگی کا ایک ایک لمحہ انقلاب مصطفوی کیلئے وقف ہو۔ ڈاکٹر طاہرالقادری آج کے دور میں فکر فاروقی رضی اللہ عنہ کے امین ہیں، 23 دسمبر کو ان کا پاکستان آنا ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار شہادت حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے موقع پر ’’فکر فاروقی رضی اللہ عنہ امت مسلمہ اور پاکستان‘‘ کے عنوان سے منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے سیمینار میں کیا۔ ناظم منہاج القرآن علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ، الحاج علامہ امداد اللہ، علامہ میر آصف اکبر، علامہ حبیب قمر سیالوی، علامہ حافظ طاہر ضیاء اور علامہ غلام یسٰین چشتی نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔

سیئنر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت امت مسلمہ کے ایک ایک فرد کو دعوت فکر دے رہا ہے کہ وہ فکری و عملی طور پر اپنے تابناک ماضی سے جڑ کر عروج و تمکنت کے سفر کا آغاز کرے۔ آج ریاست پاکستان فاروقی رضی اللہ عنہ صفت لیڈر کی تلاش میں ہے، جو حکمت و بصیرت اور تدبر سے پاکستان کی کشتی کو منجدھار سے نکال کر ساحل مراد تک لے جائے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی 23 دسمبر کو پاکستان آمد ملک میں حقیقی جمہوریت کو متعارف کرائے گی اور ریاست پاکستان خطے میں مستحکم ملک کے طور پر ابھرے گی۔ سیمینار سے دیگر علماء اور قائدین نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top