لودہراں : سیاست نہیں ریاست بچاؤ کنونشن

23 دسمبر 2012 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پاکستان آمد پر عوامی استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے لودہراں میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں امیر تحریک پنجاب خواجہ احمد نواز انجم نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں علامہ نصیر احمد بابر، رانا محمد ظاہر القادری، پیر سید نورالحسن شاہ، رانا محمد اشرف خان، اظہر حسین لنگاہ ایڈوکیٹ، ملک عمر فاروق، ملک محمد انور قادری، مرزا ساجد، نادر حسین سہروردی، محمد طارق ظہور، فوجی ظہور حسین، حاجی عزیز بھٹی، چوہدری عبد الغفار سنبل، حاجی ملک اللہ یار، چوہدری جہانزیب، فوجی اعجاز احمد، شاکر کلیار مہر فدا حسین، محمد ابراہیم، محمد شاہد، حافظ محمد اجمل کے علاوہ یونین کونسلوں کے عہدیداران و کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کے صوبائی امیر خواجہ احمد نوز انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کی سوچ اور منزل مصطفوی انقلاب ہے، ہم نے سب نظام آزما لئے، ملک کے ہر لیڈر نے ملک کو بے دردی اور بے رحمی سے لوٹا اور اغیار کے آگے سر کو جھکاتے رہے، عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آنے والے حکمران کبھی بھی عوام کے لئے کوئی ایجنڈا نہ بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر 23مارچ ثابت ہوگا اس دن پاکستان کی تکمیل کی بنیاد رکھیں گے۔ اسی روز انقلابی جدوجہد کا آغاز کریں گے، ہماری منزل ملک میں مصطفوی انقلاب ہے، راہ کربلا کے مسافر رسم شبیری ادا کریں گے، موجودہ کرپٹ انتخابی نظام نے ہماری آنے والی نسلوں کو مقروض کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پوری دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کا دفاع کر رہے ہیں، ہمارا ملی قومی اور مذہبی فریضہ ہے کہ 23 دسمبر کو لاہور کی گلی گلی کو جلسہ گاہ بنا دیں۔ ہمیں اس ظالم کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف اٹھنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ کرپٹ انتخابی نظام سے آنے والی حکومتوں نے ہماری آنے والی نسلوں کو مقروض کر دیا ہے۔ اب ہم ظلم اور بربریت کے درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے جس سے امن کا دور آئے گا، پھر ہر چہرہ خوشی سے چمکنے والا ہوگا۔

اس موقع پر صوبائی نائب ناظم چوہدری قمر عباس دھول، یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد رفیق صدیقی، ضلعی امیر راؤ محمد اسحاق خان، ضلعی نائب امیر راؤ محمد شمشاد، ضلعی ناظم خواجہ محمد قاسم، تحصیلی صدر ملک اسلم حماد، رانا مختار احمدخان اور دیگر عہدیداران نے خطاب کیا۔ کنونشن کے اختتام پر ملک وقوم کی تعمیر وترقی، امن وسلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top