قوم آج یزیدی نظام کے خلاف اٹھنے کا عہد کرے : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری

یوم عاشورہ پر قوم کے نام ڈاکٹر طاہر القادری کاپیغام

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم آج یزیدی نظام کے خلاف اٹھنے کا عہد کرے اس سے ملکی استحکام اور خوشحالی دونوں نصیب ہوں گی۔ امت مسلمہ اور پاکستانی قوم یزیدی رویوں کے خلاف جہد مسلسل سے ہی عظمت و رفعت سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔ حسینیت کا درس سراپا قربانی بن کر یزیدی رویوں کے خلاف برسر پیکار رہنا اور انسانیت کو امن و سلامتی کا دائمی ماحول دینے کی جدوجہد کرتے رہنا ہے۔ حسین علیہ السلام کی حکمرانی انسانیت کے دلوں پر ہے جو ظلم و جبر اور آمریت کے خلاف اٹھنے کا شعور دیتی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کربلا کے ریگزاروں سے حسینیت کے شعور کا جو پودا پھوٹا وہ قیامت تک پوری انسانیت کو دائمی امن، سلامتی، جمہوریت اور انصاف کی چھاؤں دیتا رہے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top