موجودہ نظام انتخاب و سیاست عوام کا اصل دشمن اور حقیقی تبدیلی میں رکاوٹ ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری

ریاست بچانے کیلئے ہر بہن اور بیٹی بھی رابطہ عوام مہم میں شامل ہو جائے
اب اگر تبدیلی نہ لا سکے تو پھر یہ موقع نہیں ملے گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری

موجودہ نظام انتخاب و سیاست عوام کا اصل دشمن اور حقیقی تبدیلی میں رکاوٹ ہے۔ عوام کو بد ترین نظام کے اس بُت کو پاش پاش کرنا ہو گا۔ میرا جینا مرنا پاکستان اور عوام کیلئے ہے۔ تبدیلی کا ایجنڈا لے کر 23 دسمبر کو پاکستان واپس آ رہا ہوں۔ میرے کوئی سیاسی مقاصد نہیں۔آج سیاست نہیں ریاست بچانے کا وقت ہے۔ ذاتی مفادات کو قومی مفادات کی خاطرقربان کرنا ہو گا۔ مائیں، بہنیں، بیٹیاں نئے پاکستان کی تشکیل کیلئے اپنے کردار کو پہچانیں۔ ریاست بچانے کیلئے ہر بہن اور بیٹی بھی رابطہ عوام مہم میں شامل ہو جائے۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت پنجاب بھر کے عہدیداران کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ناظمہ نوشابہ ضیاء، ملکہ صاحبہ، سدرہ جبیں، شاکرہ چوہدری اور دیگر خواتین رہنماء بھی موجود تھیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کوئی پارٹی یا لیڈر نہیں بلکہ استحصالی اور ظالمانہ نظام انتخاب ملک و قوم کا دشمن ہے۔ اس کے خلاف مردوں کے ساتھ خواتین بھی لاکھوں کی تعداد میں مینار پاکستان پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا وقت آج ہے۔ اب اگر تبدیلی نہ لا سکے تو پھر یہ موقع نہیں ملے گا۔ وطن عزیز کمزور ہو کر ناکامی کی طرف بڑھ رہا ہے اسے بچانے اور اسے پھر سے مستحکم کرنے کیلئے قومی جذبے کے ساتھ خواتین کو بھی اہم ترین کردار ادا کرنا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top