تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے بزرگ رہنما غلام حیدر بٹ 23 دسمبر کے پروگرام میں شرکت کے لئے پیدل روانہ ہوگئے

پاکستان کو کرپشن، دہشت گردی، غربت، بے روزگاری اور انتہا پسندی سے بچانے کے لئے پوری قوم کو میدان عمل میں نکلناہوگا۔ غلام حیدر بٹ

تحریک منہاج القرآن کے بزرگ رہنماغلام حیدربٹ 23 دسمبر کو لاہور میں مینارپاکستان کے سائے تلے ہونے والے (سیاست نہیں ریاست بچاؤ ) کے عظیم الشان عوامی اجتماع میں شرکت کے لئے اسلام آباد سے پیدل روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر ان کے قافلے کو الوداع کرنے کے لئے تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ، ناظم تحریک عرفان طاہر انچارج میڈیا کونسل سردارمنصورخان، اسحاق حارث، عمرریاض عباسی، شمریزاعوان، انچارج میڈیا سیل غلام علی خان، یوتھ لیگ کے صدر جاویداصغرججہ، قاری ایاز، سید بشیرحسین شاہ، ایم ایس ایم کے مرکزی رہنما قاسم مرزا، سعیدخان نیازی، طلحہ بٹ، عثمان بٹ اور فاروق بٹ کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد ان کو الوداع کرنے کے لئے موجودتھی۔

اس موقع پر غلام احمد بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستانی قوم کو تبدیلی کا پیغام دینے کے لئے اسلام آباد تا لاہور پیدل جانے کا ارادہ کیا ہے تا کہ اسلام آباد تا لاہور جاتے ہوئے ہر پاکستانی کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا تبدیلی کا پیغام دیاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 60سالوں سے کرپشن کی دیمک ملک کوچاٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اگرقائم ہے تو اللہ کے نیک اور برگزیدہ بندوں کی وجہ سے ہے۔ آج قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کی روح ہمیں پکار رہی ہے کہ کون ہے جو میرے پاکستان کو بچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاالہٰ اللہ محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام پر حاصل کیاجانے والا ملک بچانے کے لئے، پاکستان کو کرپشن، دہشت گردی، غربت، بے روزگاری اور انتہا پسندی سے بچانے کے لئے پوری قوم کو میدان عمل میں نکلناہوگا، انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پوری قوم ملک میں رائج کرپٹ نظام کے خاتمے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کاساتھ دے تا کہ ملک کی تقدیر بدل سکے۔ غریب عوام کی حالت بدل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری 23 دسمبر کو ملکی مسائل کا قابل عمل نظام پیش کریں گے جس سے غربت، مہنگائی، کرپشن کاخاتمہ ممکن ہوگا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top