23 دسمبر 23 مارچ کی طرح تاریخ میں امر ہو جائے گا : ارشاد اقبال

23 دسمبر کا دن فیصلہ کر دے گا کہ پاکستانی قوم کا حقیقی لیڈر کون ہے؟
ڈاکٹر طاہر القادری امت مسلمہ کا وقار اور پاکستانی قوم کا فخر ہیں

منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی صدر ارشاد اقبال نے کہا ہے کہ تبدیلی کیلئے حوا کی بیٹیاں بھی سڑکوں پر نکل آئی ہیں اب موجودہ فرسودہ اور کرپٹ انتخابی نظام کو دفن کر کے دم لیں گے۔ 23 دسمبر کا سورج ملک میں تبدیلی کی نوید لے کر طلوع ہو گا اور 23 دسمبر 23 مارچ کی طرح تاریخ میں امر ہو جائے گا۔ یہ دن فیصلہ کر دے گا کہ پاکستانی قوم کا حقیقی لیڈر کون ہے؟ کچن کے ٹھنڈے چولہے روشن ہوں گے اور بنیادی ضروریات تعلیم، روزگار اور صحت کا حق ہر کسی کو ملے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری مینار پاکستان میں لاکھوں افراد کے سامنے جو ایجنڈا دیں گے وہ ملک کے ہر طبقے کو مطمئن کر دے گا اور ملکی استحکام میں ہر شخص کو اسکے کردار کا علم ہو جائے گا۔ دہشت گردی کی لعنت کو ملک سے رخصت کرنے کا مکمل پلان دیا جائے گا۔ مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کر کے سمندر برد کر دیا جائے گا۔

وہ گذشتہ روز ایوان اقبال تا لاہور پریس کلب تبدیلی کیلئے واک میں شریک ہزاروں خواتین سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان میں لاکھوں خواتین ڈاکٹر طاہر القادری کے قومی ایجنڈے کو سننے کیلئے گھروں سے نکلیں گی اور حقیقی تبدیلی کا شعور لے کر لوٹیں گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری امت مسلمہ کا وقار اور پاکستانی قوم کا فخر ہیں۔ 23 دسمبر کو بیٹیاں، بہنیں اور مائیں ان کا ایسا استقبال کریں گی جو پاکستان میں نئی تاریخ رقم کر دے گا۔

مرکزی نائب ناظمہ سدرہ کرامت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام میں ٹیلنٹ مغربی ممالک سے زیادہ ہے مگر کرپٹ نظام کے باعث ضائع ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد ملک کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو حوصلہ دے گی اور ملک برین ڈرین کے المیے سے نجات پا جائے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Admissions Open Minhaj University Lahore
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top