راولپنڈی : تنظیمی اجلاس برائے سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع

تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کے حوالے سے کارکردگی اجلاس 02 دسمبر 2012ء بروز اتوار بعد نماز عصر ضلعی سیکرٹریٹ منہاج القرآن آفس، چاندنی چوک راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ جس کی صدرات امیر تحریک پنجاب خواجہ احمد نواز انجم نے کی۔ ان کے ہمراہ نائب ناظم پنجاب انار خان گوندل، ضلعی امیر تحریک خالد محمود اعوان، نائب امیر تحریک آصف مرزا، ضلعی ناظم ملک ندیم اعوان، پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے صدر ملک محمد افضل، ضلعی یوتھ کے صدر محمد سعید راجہ اور محمد اشتیاق (نائب صدر موومنٹ راولپنڈی) تھے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں امیر تحریک خالد محمود اعوان نے اجلاس کی غرض و غایت اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان ہونے والے عوامی اجتماع کے حوالے سے بریفنگ دی۔

امیر پنجاب احمد نواز انجم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 دسمبر کا دن ان شاء اللہ پاکستان کی تاریخ میں 23 مارچ کی طرح ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ قرارداد کا دن اور یہ اس کی تکمیل کا دن ہے۔ انہوں نے تمام تحصیلات کی رپورٹ دیکھنے کے بعد شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی۔ اس موقع پر امیر تحریک نے 2 کتابچے ’تاریخ ساز راہنما‘ اور ’پاکستان میں حقیقی تبدیلی‘ بھی متعارف کروائے، پہلے کتابچے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تفصیلی تعارف اور ان کی ملکی و بین الاقوامی خدمات کا اجمالاً تذکرے کے بارے میں بتایا گیا ہے، جبکہ دوسرے کتابچے میں بیدارئ شعور کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مکمل خطاب چھاپا گیا ہے۔

اجلاس میں راولپنڈی کی سات تحصیلات سے تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی اور اپنی اپنی رپورٹز کے بارے میں آگاہی دی۔

اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ : محمد اشتیاق، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top