مصطفوی پھولوں کا کرپٹ نظام کے خلاف پاکستان بچاؤ واک

آج پوری قوم کی نظریں ڈاکٹر طاہرالقادری پر مرکوزہیں: راضیہ نوید
مصطفوی چلڈرن لیگ نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو welcome کرنے کے لئے چائنہ چوک تاپریس کلب تک واک کی۔
بچوں نے ہاتھوں میں کتبے اٹھارکھے تھے جن پر تبدیلی کے حوالے سے مختلف تحریریں درج تھیں۔

اسلام آباد: مصطفوی چلڈرن لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام ظالمانہ اور کرپٹ نظام کے خلاف پاکستان بچاؤ واک کا انعقاد منہاج القرآن ویمن لیگ کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ واک چائنہ چوک سے شروع ہو کر اسلام آباد پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر بچوں نے ہاتھوں میں کتبے اٹھائے ہوئے تھے، جن پر WE WANT CHANGE, SAVE OUR FUTURE (ہم کیا چاہتے ہیں محفوظ مستقبل) ریاست بچاؤ اور کرپٹ نظام کے خلاف نعرے درج تھے۔ واک میں سینکڑوں ننھے بچے شامل تھے، یہ ننھے پھول نظام کی تبدیلی کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں، یہ معصوم پھول ڈاکٹر طاہرالقادری کو اپنے بہترین مستقبل کے لئے ایک امید کی ایک کرن سمجھتے ہیں۔

اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر راضیہ نوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام آباد کے نونہالوں نے بھی ثابت کر دیا کہ وہ اپنا محفوظ مستقبل چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم کی نظریں ڈاکٹر طاہرالقادری پر مرکوز ہیں جنہوں نے غریب عوام اور قوم کے نونہالوں کے بہترین مستقبل کے لئے جو اہم ترین قدم اٹھایا ہے وہ پوری قوم کے دل کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ڈاکٹر طاہرالقادری اس ملک کے کروڑوں غریبوں کے مستقبل کو ایک نئی روشن صبح دینے کی نوید سنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام جمہوریت نہیں بلکہ جمہوریت کے نام پر قوم کے ساتھ دھوکہ ہے، انہوں نے کہا کہ 66 سالوں سے سرمایہ دار، جاگیردار اور وڈیرے جمہوریت کے نام پر ملک کو لوٹ رہے ہیں، جنہوں نے اس قوم کو ذلت و رسوائی کے گڑھوں میں دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز پر اس کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عادلانہ، منصفانہ اور سالمیت سے بھرپور نظام نافذ کیا جائے تاکہ پاکستانی قوم امن، سکون، چین سکھ کا سانس لے سکے جو پاکستان کے حصول کامقصد تھا، اس مقصد کی تکمیل کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری سے بہتر کوئی اور چوائس نہیں ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top