شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور پاکستانی عوام کے درمیان دو دنوں کا فاصلہ رہ گیا

بدترین بحران میں ڈاکٹر طاہر القادری قوم کیلئے امید کی کرن ہیں
مینار پاکستان پیدل پہنچنے والے دو بزرگوں کا ڈاکٹر طاہر القادری کو خراج تحسین

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور پاکستانی عوام کے درمیان دو دنوں کا فاصلہ رہ گیا۔ اسلام آباد اور سیالکوٹ کے70 اور 80 سالہ بزرگوں کا عزم جوانوں کیلئے قابل تقلید بن گیا۔ یکم دسمبر کو اسلام آباد سے ڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال کیلئے قافلے سمیت پیدل چلنے والے حاجی غلام حیدر بٹ مینار پاکستان پہنچ گئے۔ ان سے قبل سیالکوٹ کے بزرگ محمد انور نمبردار بھی قافلے کے ہمراہ پیدل مینار پاکستان پہنچے۔ دونوں بزرگوں کی خوشی دیدنی تھی اور وہ بے ساختہ ڈاکٹر طاہر القادری کے پورٹریٹ کو بوسے دے رہے تھے۔ اس دوران ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو چھلک رہے تھے۔ اہل لاہور نے ان کے استقبال کا حق ادا کر دیا اور انہیں پھولوں سے لاد دیا۔

اس موقع پر دونوں بزرگوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کے بدترین بحران میں ڈاکٹر طاہر القادری قوم کیلئے امید کی کرن ہیں۔ وہ قومی مسائل کو حقیقی معنوں میں نہ صرف سمجھتے ہیں بلکہ ان کے حل کی مکمل پلاننگ بھی رکھتے ہیں۔ انتخابی نظام کے خلاف ان کی جدوجہد ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا ایجنڈا ہی ملک کو مسائل کی دلدل سے نجات دلا سکتا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top