ڈاکٹر طاہرالقادری نے اسلام آباد مارچ فنڈ قائم کر دیا، آغاز اپنے گھر کا زیور اپنے ہاتھ سے ٹیبل پر الٹ کر کیا

خواتین نے زیورات کا  ڈھیر لگا دیا، نقد رقوم  کا بھی انبار لگ گیا، ریڑھی بانوں، ڈرائیورز اور مزدوروں نے بھی ہزاروں روپے کا  اعلان کر دیا

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے اسلام آباد مارچ فنڈ قائم کرتے ہوئے  آغاز اہلیہ اور بہوؤں کا زیور اپنے ہاتھ سے ٹیبل پر الٹ کر کیا ۔ اس کے بعد خواتین نے زیورات کا ڈھیر لگا دیا۔ نقد رقوم کا بھی انبار لگ گیا۔ لاہور میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں جذباتی مناظر، ہزاروں آنکھیں بھیگ گئیں۔ قربانی کے عظیم جذبے نے 1947 کی یاد تاذہ کر دی ۔ دنیا بھرمیں 1200مقامات پر ہونے والے اجتماعات میں بھی کارکنوں نے کروڑوں روپے  کے  اعلانات کر دیے۔ ریڑھی بانوں، ڈرائیورز اور مزدوروں نے بھی ہزاروں روپے کا  اعلان کر کے جذبہ حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔14 جنوری کو اسلام آباد مارچ کیلئے پوری دنیا میں بسنے والے ہزاروں پاکستانیوں نے پر امن عوامی  مارچ کیلئے قربانی کی عظیم مثال قائم کر دی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن انڈیا کے کارکنوں کا  ایک پیسہ بھی عوامی  مارچ  کیلئے قبول نہیں کیا جائیگا۔وہ اپنے ملک میں منہاج القرآن کے پراجیکٹس کو مکمل کرنے پر توجہ دیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top