وننگ ہارسز، مہنگی انتخابی مہم، برادری ازم، کرپشن، غنڈہ گردی کے ستونوں پر کھڑے فرسودہ نظام کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے: احمد نواز انجم

وننگ ہارسز، مہنگی انتخابی مہم، برادری ازم، کرپشن، غنڈہ گردی کے ستونوں پر کھڑے فرسودہ نظام کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے: نواز انجم

اسلام آباد: تحریک منہاج القرآن پنجاب کے امیر احمد نواز انجم نے کہا ہے کہ وننگ ہارسز، مہنگی انتخابی مہم، برادری ازم، کرپشن، غنڈہ گردی کے ستونوں پر کھڑے فرسودہ نظام کے خاتمے کاوقت آگیاہے، 23 دسمبر کو قوم اس فرسودہ نظام کو مسترد کر چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کی ایگزیکٹیو کونسل کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن اسلام آباد ابرار رضا ایڈووکیٹ، عرفان طاہر، سید بشیر حسین شاہ، عرفان طاہر، غلام علی خان، جاوید اصغر ججہ، شہزاد عباسی، قاسم مرزا، سعید خان نیازی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام کے تحت الیکشن ہوئے تو ملک وقوم کے ساتھ دھوکہ ہوگا اور کچھ گنی چنی سیٹوں کے علاوہ وہی چند سیاسی خاندان برسر اقتدار ہوں گے اور پھر وہی کھیل تماشا شروع ہوجائے گا۔ موجودہ نظام کے ہوتے ہوئے کوئی بھی سیاسی جماعت عوام کے حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتی اور نہ ہی ملک میں کسی تبدیلی کی توقع کی جاسکتی ہے، یہ نظام سیاست پر قابض چند خاندانوں کی عیاشی کا نظام ہے پوری قوم اس نظام کے باعث تباہی کے گڑھوں میں دھکیلی جاچکی ہے۔

اس نظام کے تحت مخلص، دیانتدار، ٹیلنٹ رکھنے والے اہل افراد کے لئے اس نظام میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ سیاسی بصیرت کا تقاضا اور ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی معاشرے میں رائج نام نہاد جمہوری نظام کی اصلاح کی جائے اور اس مردہ نظام میں اصلاحات کے ذریعے انقلابی تبدیلیاں لائی جائیں اور ان تبدیلیوں کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے فارمولے کے تحت قومی حکومت کا قیام ناگزیر ہے جو اپنے عرصے میں پچھلے 60 سالوں کے گند کا صفایا کرے اور ملک کو ایک نیا اور قابل عمل حل دے جس سے عام آدمی کو ریلیف، غریب کوروزگار، پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکریاں مل سکیں اور پاکستانی ٹیلنٹ کوپاکستان میں رہ کر ملک کی خدمت کرنے کے مواقع میسر ہوں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top