ڈاکٹر طاہرالقادری مستقبل کی قیادت ہیں، لاکھوں مرید لانگ مارچ میں شامل ہونگے : پیر سلطان احمد علی

07 جنوری 2013ء کو خانقاہ سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ سلطان احمد علی اور پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی نگاہیں پاکستان پر ہیں اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی شکل میں تبدیلی کے مکمل وژن کے ساتھ ایسی قیادت ملک کو میسر آ چکی ہے، جو قوم کو منزل مراد تک پہنچا کر دم لے گی۔ پوری قوم تبدیلی اور انقلاب کی اس آواز کی طرف متوجہ ہو چکی ہے۔ لانگ مارچ میں ہماری کال پر لاکھوں مریدین تبدیلی کو یقینی بنانے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں 14 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے اس عمل میں ہمارا ہر طرح کا تعاون تحریک منہاج القرآن کے ساتھ ہے اور یہ تحریک پاکستان کے بنیادی نصب العین کو پا کر رہے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top