قیادت کے حکم کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کا بھرپور ساتھ دیں گے : سہیل کامران، صدیق جان

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے گوجرانوالہ معاملہ پر جوڈیشل کمیشن بنائے

بہاولپور : تحریک منہاج القرآن بہاولپور کے صدر سہیل کامران ایڈوکیٹ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رہنما محمد صدیق جان نے کہا ہے کہ قیادت کے حکم کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کا بھرپور ساتھ دیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے گوجرانوالہ معاملہ پر جوڈیشل کمیشن بنائے، تحریک منہاج القرآن اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) کے کارکنان ینگ ڈاکٹرز کے پرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے، پنجاب حکومت اپنی اناء کی بجائے ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات تسلیم کرے، سروس سٹرکچر ینگ ڈاکٹرز کا جمہوری حق ہے جو انہیں ضرور ملنا چاہیے۔

خادم ِ اعلٰی نے ینگ ڈاکٹر ز کو سروس سٹرکچر دینے کا وعدہ کیا اور پھر اس سے انحراف کیا، جو اخلاقی اور شرعی طور پر ٹھیک نہیں ہے ہر مہذب معاشرے میں اہل، پڑ ھے لکھے اور باصلاحیت لوگوں کی قدر کی جاتی ہے لیکن پنجاب حکومت کے آمرانہ رویے کی وجہ سے سب سے پڑ ھے لکھے اور دکھی انسانیت کے مسیحاء اپنے بنیادی حقوق کی خاطر سڑکوں پر ہیں، تحریک منہاج القرآن ظالم کے خلاف اور اپنے حقوق کی جدوجہد کر نے والے ہر مظلوم طبقے کا ساتھ دے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top