کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے: ڈاکٹر رحیق عباسی

کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، اس حوالے سے عالمی سطح پر پائی جانے والی سرد مہری دنیا کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونا چاہیے اور اس حوالے سے UN کی قراردادوں پر عمل درآمد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ کشمیریوں کا حق خودارادیت عالمی طور پر مسلمہ ہے۔ بھارت ہٹ دھرمی ترک کر کے مکالمے کا دروازہ کھولے اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی ٹیبل پر مسئلہ کو حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا طاقت کے ذریعے مسئلہ پہلے حل ہوا اور نہ آئندہ ہو گا۔ پاکستان اور بھارت کھلے دل سے مسئلے کو حل کرنے کی نیت سے مذاکرات کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ اس قضیے کا حل نہ نکل سکے۔ دونوں ملک اچھے ہمسایوں کی طرح رہنے کا عزم کر لیں تو مسئلہ کشمیر تھوڑے عرصے میں حل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا بہت ضروری ہے۔ اس سے دونوں ملکوں کے عوام خوشحال ہونگے اور کشمیروں کو بھی ان کا مل جائے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top